اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاؤش اوغلو نے بحران شام کے حل کے عمل میں ایران کی شمولیت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ترکی کے وزیرخارجہ نے پیر کے روز انقرہ میں قزاقستان کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بحران شام کے حل کے عمل میں ایران اور روس کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیئے اسلئے کہ شام میں جاری تبدیلیوں کے حوالے سے ایران اور روس کو مدنظر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔ ترکی کے وزیرخارجہ نے ماسکو میں شام کے حکومت مخالفین کے اجلاس کو ایک فطری امر قرار دیا۔ شام کی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کی شرکت سے یہ اجلاس عنقریب ماسکو میں منعقد ہونے والا ہے۔کہاجاتا ہے کہ بحران شام کے حل کیلئے روس نے اپنے منصوبے میں شام کی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات پر، خاصطور سے توجہ رکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲